تازہ ترین

پاکستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایوارڈز 2026: چترال کے ناصر احمد کو ‘مارخور ایوارڈ’ اور زوندرانگرام VCDO کو تاریخی ایکسیلنس ایوارڈ عطا

​اسلام آباد (چترال ایکسپریس)اسلام آباد میں سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور برٹش ہائی کمیشن کے تعاون سے منعقدہ “پاکستان وائلڈ لائف پروٹیکشن ایوارڈز 2026″ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ وائلڈ لائف کے تحفظ اور بے مثال خدمات کے اعتراف میں لوئر چترال کے ہیڈ وائلڈ لائف واچر ناصر احمد کو معتبر “مارخور ایوارڈ” سے نوازا گیا، جبکہ اپر چترال کی وادی زوندرانگرام کی ویلی کنزرویشن اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (وی سی ڈی او) نے جنگلی حیات کے تحفظ میں شاندار کمیونٹی خدمات پر پہلی بار متعارف کرایا گیا “عاشق احمد خان کمیونٹی بیسڈ کنزرویشن ایکسیلنس ایوارڈ” حاصل کرلیا جسے پروفیسر کریم۔بیگ نے وصول۔کیا۔

​عالمی رینجرز ڈے کے موقع پر منعقدہ اس پروقار تقریب میں وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تعاون ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل نے بطور مہمانِ خصوصی، جبکہ پاکستان میں تعیّنات برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی اور کامیاب امیدواروں میں ایوارڈز و اسناد تقسیم کیں۔

​تقریب میں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سخت ترین موسمی حالات اور برفانی چیتے کے قدرتی مسکن میں فرائض سرانجام دینے والے 7 بہادر فیلڈ رینجرز کو ایوارڈز دیے گئے۔ چترال کے ناصر احمد کے علاوہ خیبرپختونخوا سے ہی ڈپٹی رینجر گلباز خان کو “قومی سنو لیپرڈ ایوارڈ”، سیر زہاب کو “بلیک بیئر ایوارڈ”، آزاد کشمیر کے گیم واچر محمد یونس حسرت کو “مسک ڈیئر ایوارڈ”، گلگت بلتستان کے سجاد حسین کو “اڑیال ایوارڈ”، سکرُدو کے گیم انسپکٹر فدا حسین کو “ہمالین لنکس ایوارڈ” اور ہنزہ کے وائلڈ لائف چوکیدار پرویز اقبال کو “آئی بیکس ایوارڈ” سے نوازا گیا۔

​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل، برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ اور سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد علی نواز نے تمام ایوارڈ یافتگان بالخصوص چترال کی نمائندگی کرنے والے محافظوں اور کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ چترال اور دیگر پہاڑی علاقوں کے رینجرز اور مقامی آبادیوں کی بے مثال قربانیوں کے باعث ہی نایاب جنگلی حیات اور قدرتی ماحولیاتی نظام کا تحفظ ممکن ہو سکا ہے۔

​تقریب میں سفارتکاروں، ماہرینِ ماحولیات، سرکاری حکام، اور اساتذہ و طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وطنِ عزیز کے ان خاموش مجاہدوں کو ان کی بے لوث خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔