تازہ ترین

چترال: بروز کے مقام پر خوفناک سیلاب، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی، کئی گاڑیاں، دکانیں اور اسٹیل پل تباہ، پشاور روڈ آمدورفت کے لیے بند

​چترال (چترال ایکسپریس)ضلع چترال کے گاؤں بروز میں گزشتہ روز آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، سیلاب کے باعث چترال پشاور مرکزی شاہراہ پر واقع اسٹیل پل گرنے سے آمدورفت مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔
​تفصیلات کے مطابق گاؤں بروز کے دو مختلف مقامات (گمبس گول اور بروز گول) میں اچانک سیلابی ریلہ آگیا۔ دوم بروز کا رہائشی مختار احمد، جو گمبس گول پل کے قریب کھڑا سیلاب کا منظر دیکھ رہا تھا، سیلابی ملبے کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ بعد ازاں اس کی لاش کو اسکیویٹر کی مدد سے نکال کر منگل کے روز سپردِ خاک کر دیا گیا۔
​عینی شاہدین کے مطابق گمبس گول میں سیلابی ریلہ پل کے نیچے بلاک ہو کر سڑک پر چڑھ آیا، جس سے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔
​سیلاب سے ہونے والے دیگر نقصانات درج ذیل ہیں:
​بروز گول میں واقع اسٹیل کا پل مکمل طور پر تباہ، جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر معطل ہیں۔
​ ایک پیٹرول پمپ، آئل ٹینکر، 6 کاریں، 2 مزدہ، 1 سوزوکی، 1 ٹی آر پی، 1 موٹر سائیکل، ایک کارپینٹر ورکشاپ اور متعدد دکانیں سیلاب میں بہہ گئیں یا شدید متاثر ہوئیں۔
​ 2 ہوٹل، 1 رہائشی مکان، باغات، کھڑی فصلیں اور جنگلات بھی سیلاب کی زد میں آئے۔
​شاہراہ کی بندش کے باعث اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک بھر سے آنے اور جانے والی مسافر گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں۔ مسافروں اور سیاحوں کو پونے کلومیٹر کا دشوار گزار اور کیچڑ سے بھرا پہاڑی راستہ پیدل طے کرنا پڑا، جس سے بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہڑا۔ ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکاروں نے مسافروں کی پیدل آمدورفت کے لیے عارضی سیڑھی نصب کی ہے۔
​دوسری جانب، این ایچ اے (NHA) نے سڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ این ایچ اے کنٹریکٹر خلیل کے مطابق بروز گول میں اسکیویٹر اور گمبس گول میں لوڈر کے ذریعے ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔ عارضی راستہ بحال کرنے کے بعد اسٹیل پل کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ بھاری ٹریفک بحال ہو سکے۔
​فی الحال چھوٹی گاڑیاں متبادل کے طور پر “آیون ویسٹ روڈ” کا استعمال کرتے ہوئے چترال شہر جارہی ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔