تازہ ترین

چترال میں سیلاب سے تباہ کاریوں کی بحالی کے لیے خصوصی فنڈز دیے جائیں: نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کی وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ملاقات

​اسلام آباد (چترال ایکسپریس)​پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے آج کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وفاقی وزیر کو آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی اور بھاری اکثریت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی خدمت میں گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر کشمیر قانون ساز اسمبلی کے کئی نومنتخب اراکین بھی موجود تھے۔

​ملاقات میں نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے وفاقی وزیر کو چترال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی شدید تباہ کاریوں سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے مقامی لوگوں کے گھروں، سڑکوں اور رابطہ پلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے چترال کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور متاثرین کی امداد کے لیے وفاقی حکومت سے بالخصوص حصوصی فنڈز کی منظوری کی درخواست کی۔

​وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ترجمان مسلم  لیگ ن چترال کے مطالبات کو غور سے سنا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو وزیراعظم پاکستان، وفاقی حکومت اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے سامنے ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیں گے تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری اور ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔