تازہ ترین

استعفیٰ: ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا کی ترجمانی سے حبیب اللہ شاہ الگ، پی ٹی آئی اپر چترال میں اختلافات شدید

​اپر چترال (رپورٹ: شہزاد احمد)پاکستان تحریک انصاف اپر چترال میں اندرونی اختلافات شدید تر ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاہ نے ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا ثریا بی بی کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

​ ذرائع کے مطابق حبیب اللہ شاہ گزشتہ تین سے چار ماہ سے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حبیب اللہ شاہ نے بتایا کہ یہ عہدہ قانونی طور پر واضح حیثیت نہیں رکھتا تھا اور موجودہ حالات میں اس پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی اسپیکر کے نامناسب رویے، مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور انتظامی امور کے باعث پارٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

​ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ بانی چیئرمین عمران خان اور عبداللطیف کی رہائی کے لیے 5 اگست کو منعقد ہونے والے جلسے پر مرکوز ہے۔ جلسے سے واپسی کے بعد وہ تفصیلی پریس کانفرنس میں تمام حقائق اور مزید تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں گے۔

​دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اپر چترال میں پی ٹی آئی عملاً دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے اور متعدد سینئر رہنما ثریا بی بی کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دلبرداستہ رہنما 5 اگست کے جلسے میں ڈسٹرکٹ کیبنٹ کے شہزادہ سکندر ملک کی قیادت میں شرکت کریں گے۔

​واضح رہے کہ ان الزامات پر ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی یا پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت کا باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ترجمان یا قیادت کا مؤقف موصول ہونے پر اسے بھی نمایاں جگہ دی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔