تازہ ترین

کوراغ میں شدید فلش فلڈ: ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، 2 ہزار سے زائد محصور مسافر محفوظ مقامات پر منتقل

​اپر چترال ( شہزاد احمد):اپر چترال کے علاقے کوراغ میں حالیہ شدید فلش فلڈ کے بعد ریسکیو 1122 نے انتہائی مہارت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 ہزار سے زائد محصور مسافروں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ سیلابی ریلے کے باعث چترال۔مستوج روڈ شدید متاثر ہوئی اور ہر قسم کی آمدورفت کے لیے معطل ہو گئی۔

​تفصیلات کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی براہِ راست نگرانی میں ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ سڑک مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ایک متبادل پیدل راستہ تیار کیا اور دشوار گزار حالات کے باوجود مسافروں، بالخصوص خواتین، بچوں، معمر اور بیمار افراد کو محفوظ طریقے سے منتقل کیا۔

​عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر گھنٹوں مسلسل خدمات انجام دیں اور مسافروں کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنایا، جس پر عوام اور مسافروں نے ادارے کی بروقت کارروائی اور انسانی ہمدردی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

​ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق کوراغ کے مقام پر چترال۔مستوج روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے، تاہم امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مسافروں کی رہنمائی و مدد میں مصروف ہیں۔ ریسکیو حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال یا ہنگامی امداد کے لیے فوری طور پر ٹول فری نمبر 1122 پر رابطہ کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔