تازہ ترین

چترال، شندور روڈ کوراغ کے مقام پر دو روز بند رہنے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال

​اپر چترال (شہزاد احمد) چترال۔شندور روڈ کوراغ کے مقام پر دریائی کٹاؤ کے باعث گزشتہ دو روز سے بند رہنے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

​تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے کوراغ کے مقام پر دريا نے سڑک کا بڑا حصہ کاٹ دیا تھا، جس کے نتیجے میں مرکزی شاہراہ آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند ہو گئی تھی۔ سڑک کی بندش کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور مسافروں کو شدید مشكلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

​اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کیا۔ دو روز کی مسلسل کوششوں کے بعد متاثرہ حصے کو عارضی طور پر قابلِ آمدورفت بنا دیا گیا ہے، جس کے بعد چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی نقل و حرکت کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔

​اس موقع پر انتظامیہ نے مسافروں اور ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ مقامات سے گزرتے وقت انتہائی احتیاط سے کام لیں اور خراب موسم يا ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔