تازہ ترین

یومِ شہدائے پولیس: لوئر چترال میں مرکزی تقریب، یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے، چاق و چوبند دستے کی سلامی

چترال (چترال ایکسپریس)یومِ شہدائے پولیس کے پرمسرت اور تاریخی موقع پر پولیس لائن لوئر چترال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس کے عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

​تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر اور کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس ارسلان عبدالمجید نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی پیش کی جبکہ شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے ان کے مشن کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

​بعد ازاں، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس ارسلان عبدالمجید نے پولیس لائن میں افسران و جوانوں سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور امن و امان کی بحالی کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے قومی سلامتی، امن کے قیام اور عوامی خدمت کی خاطر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔