تازہ ترین

چترال میں یومِ شہدائے پولیس عقیدت و احترام سے منایا گیا؛ اتالیق چوک پر یادگارِ شہدا کا افتتاح

​چترال (چترال ایکسپریس)چترال میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس کے عظیم سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے “یومِ شہدائے پولیس” انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

​اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ، عسکری حکام، پولیس افسران، سول سوسائٹی اور شہدا کے خاندانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان عبدالمجید اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد ہاشم عظیم نے پولیس کے شہدا کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ مقررین نے کہا کہ آج ہم جس امن و امان کی فضا میں سانس لے رہے ہیں، یہ انھی شہدا کے خون کا ثمر ہے جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کر دیا۔ انہوں نے شہدا کے پسماندگان کو یقین دلایا کہ پولیس فورس، چترال اسکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

تقریب کے دوران چترال پولیس کے نامور شہدا بشمول گل سمبر خان، امان اللہ، فضل رازق، ارباب الدین، اشرف الدین، سریر احمد اور خلیل کے خاندانوں کو عزت و احترام کے ساتھ اسٹیج پر مدعو کیا گیا اور ان میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔

یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے ڈی پی او چترال کی جانب سے اسکولوں کے طلبہ کے درمیان مضمون نویسی کا مقابلہ کروایا گیا تھا۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز عجوہ افضل (پنجم)، فہد علی (ششم)، ایشال فاطمہ (ہفتم)، عبایہ (ہشتم)، مشکور (نہم) اور افراء (دہم) میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

​انعامات تقسیم کرنے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج، چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حاضر اللہ، جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا جمشید، دارالعلوم شاہی مسجد کے مہتمم مولانا خلیق الزماں، اے این پی کے صدر عید الحسین، کامرس کالج کے پرنسپل وجیہہ الدین، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس اور ڈپٹی کمشنر شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پر شرکا نے پرامن مارچ کیا جو اتالیق چوک پر ختم ہوا، جہاں شہدا کی یاد میں قائم کی گئی یادگار کا کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل ارسلان عبدالمجید، ڈپٹی کمشنر محمد ہاشم عظیم اور ڈی پی او ریشم جہانگیر نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر شہدا کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔