تازہ ترین

لوئر چترال: پولیس کی کارروائی، آئس سپلائر خاتون گرفتار، 84 گرام آئس برآمد

​چترال (چترال ایکسپریس) ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں لوئر چترال میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر (PSP) کی خصوصی ہدایات پر چترال پولیس نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی۔

​تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال سب انسپکٹر بلبل حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کامیاب کارروائی کے دوران آئس کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔

​پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار خاتون کی شناخت روحیمہ حسین سکنہ بروز حال مقیم دنین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 84 گرام  آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی۔

​ملزمہ کے خلاف تھانہ سٹی چترال میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر پولیس حکام نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لوئر چترال کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔