تازہ ترین

لوئر چترال: 7 اگست کو مہنگائی اور پٹرولیم قیمتوں کے خلاف، ڈرائیور اور تجار یونین کی جماعت اسلامی کے روڈ بلاک کی مکمل حمایت

​شام 4 بجے اتالیق پل و بائی پاس چوک پر سڑکیں بند رہیں گی، ٹرانسپورٹ صبح کے وقت روانہ کرنے اور عوام کو سفری منصوبہ بندی کی ہدایت

چترال (چترال ایکسپریس): جماعت اسلامی لوئر چترال کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے، لیوی ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف بروز جمعہ 7 اگست کو ملک گیر روڈ بلاک اور ہڑتال کی کال کی ڈرائیور یونین اور تجار یونین لوئر چترال نے بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

​اس سلسلہ میں صدر ڈرائیور یونین لوئر چترال صابر احمد صابر نے امیر جماعت اسلامی لوئر چترال وجہ الدین اور ان کی کابینہ سے اہم ملاقات کی، جبکہ بعد ازاں ٹرانسپورٹرز، اڈہ مالکان اور ڈرائیور برادری کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا۔ دوسری جانب صدر تجار یونین چترال نور احمد خان چارویلو نے بھی تجار برادری کی جانب سے ہڑتال اور روڈ بلاک کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

​مشترکہ فیصلے کے مطابق 7 اگست کو شام 4:00 بجے سے اتالیق پل اور اتالیق بائی پاس چوک سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں بند کر دی جائیں گی۔ ڈرائیور یونین اور تجار یونین نے عوام الناس، تمام ڈرائیورز اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شام 4:00 بجے اتالیک پل پہنچ کر اپنے حقوق کے لیے ہونے والے اس پرامن احتجاج میں شرکت کریں۔

عوام کی سہولت اور سفری مشکلات سے بچاؤ کے لیے درج ذیل ہدایات جاری کی گئی ہیں:

  • کوسٹر و لوکل ٹرانسپورٹ: شام کے اوقات میں روانہ ہونے والی تمام کوسٹرز اور لوکل ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 اگست کو اپنی روانگی ہر صورت صبح کے اوقات میں یقینی بنائیں تاکہ مسافروں کو راستوں کی بندش کے باعث پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
  • عوامی سفر: تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی شام 4:00 بجے سے قبل یا شیڈول کے مطابق مرتب کریں۔

​تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے تو ممکن ہے کہ رات 9:00 بجے کے قریب سڑکیں کھول دی جائیں، تاہم مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں سڑکوں کی بندش کے دورانیے میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ اس احتجاج کا بنیادی مقصد عوام پر مسلط کردہ مہنگائی اور غیر منصفانہ ٹیکسوں کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے شہریوں سے امن و امان برقرار رکھنے اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔