تازہ ترین

لاسپور ویلی میں امیر اللہ خان یفتالی فاؤنڈیشن کا کامیاب فری میڈیکل کیمپ، 300 مریضوں کا مفت علاج

​تھائیرائیڈ اور کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا بھی انعقاد، طبی ماہرین اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا

اپر چترال(چترال ایکسپریس)امیر اللہ خان یفتالی فاؤنڈیش کے زیرِ اہتمام لاسپور ویلی کے علاقے ہرچین میں ایک شاندار اور کامیاب فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کے دوران علاقے کے تقریباً 300 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں تمام ضروری ادویات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔

​میڈیکل کیمپ کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو مہلک امراض سے بچاؤ اور معلومات فراہم کرنے کے لیے تھائیرائیڈ اور کینسر کے موضوع پر ایک بالخصوص آگاہی سیمینار بھی منعقد ہوا۔ سیمینار میں ماہرینِ طب نے شرکت کی اور شہریوں کو ان بیماریوں کی ابتدائی علامات، احتیاطی تدابیر اور بروقت تشخیص و علاج کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

​تقریب کے اختتام پر امیر اللہ خان یفتالی فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد علی خان یفتالی نے کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تمام معاونین اور ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خصوصاً ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن (IRNUM) پشاور ڈاکٹر عاکف اللہ خان، ڈاکٹر معز خان، ڈاکٹر روداد وقار بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) اپر چترال، ضلعی انتظامیہ، سرائے شندور گیسٹ ہاؤس انتظامیہ اور تمام رضاکاروں کے تعاون کو سراہا۔

​اس موقع پر چیئرمین شاہد علی خان یفتالی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فاؤنڈیشن آئندہ بھی لاسپور ویلی کے عوام کی فلاح و بہبود، صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں میں بلا تفریق خدمات جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن تمام معاون اداروں اور شخصیات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، کیونکہ خدمتِ خلق ہمارا عزم اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔