تازہ ترین

جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، حکومت سے فوری امداد اور بحالی کا مطالبہ

​کراچی سے قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے تمام متاثرہ گھروں کے لیے چھت کی چادروں کا اعلان؛ علماء اور نوجوانوں سے رضاکارانہ خدمات کی اپیل

​چترال (چترال ایکسپریس): جمعیت علماء اسلام ضلع لوئر چترال کی قیادت نے ضلع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں جغور، بروز اور گہریت کا تفصیلی دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کر کے ان کی دلاسہ دہی کی۔

​تفصیلات کے مطابق جے یو آئی لوئر چترال کے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔ وفد میں ضلعی کابینہ کے اراکین مولانا فیض محمد، میجر (ر) عبدالصمد، قاضی رشید اعظم اور مفتی ضمیر کے علاوہ تحصیل امیر پیر سرور، جنرل سیکرٹری حافظ سراج اور دیگر مقامی عہدیداران بھی شامل تھے۔

​متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ صوبائی اور وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کی جائے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت متاثرین کو سب سے زیادہ پینے کے صاف پانی، ملبہ ہٹانے اور فوری بحالی کی ضرورت ہے، لہٰذا حکومت ان تمام مسائل کے حل کے لیے بلا تاخیر عملی اقدامات کرے۔

​مولانا عبد الرحمن نے بتایا کہ جے یو آئی لوئر چترال کی درخواست پر کراچی میں مقیم معروف عالمِ دین قاری فیض اللہ چترالی نے سیلاب سے متاثرہ تمام گھروں کے لیے چھتوں کی چادریں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

​دورے کے اختتام پر ضلعی امیر نے چترال ٹاؤن کے علماء کرام، آئمہ مساجد، خطباء اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل گھڑی میں آگے آئیں اور ملبے تلے دبا سامان نکالنے اور متاثرہ علاقوں کی جلد بحالی کے لیے اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔