تازہ ترین

قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے لیے نقد انعام اور اقراء شیلڈ کا اعلان

چترال(چترال  ایکسپریس)معروف علمی، سیاسی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے ضلع چترال کے میٹرک پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات اور اقراء شیلڈ دینے کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔
قاری فیض اللہ چترالی  2003ء سے ہر سال ضلع چترال کے میٹرک پوزیشن ہولڈرز طلباء کو مجموعی طور پر تین لاکھ روپے نقد انعام اور اقراء شیلڈ سے نوازتے آ رہے ہیں۔ یہ سلسلہ اس سال بھی جاری رہے گا اور میٹرک کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور اقراء شیلڈ تقسیم کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں اس سال میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ڈی ایم سی (DMC) کی کاپی خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کے پاس جمع کرائیں تاکہ ان کے نتائج کی تصدیق کے بعد انعام کے لیے ضروری کارروائی مکمل کی جا سکے۔
نوٹ: نویں جماعت میں امپروومنٹ (Improvement) کرکے میٹرک میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء اس انعام کے لیے اپنی ڈی ایم سی جمع نہ کرائیں۔
واضح رہے کہ اپر چترال اور لوئر چترال کو مشترکہ طور پر اس انعامی پروگرام میں شامل کیا جائے گا، تاہم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے پوزیشن ہولڈرز کے لیے انعامات الگ الگ مقرر کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء میں میٹرک کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طالب علم کو بھی خصوصی طور پر نقد انعام اور اقراء شیلڈ سے نوازا جائے گا۔
قاری فیض اللہ چترالی صاحب کی جانب سے گزشتہ دو دہائیوں سے جاری یہ تعلیمی حوصلہ افزائی کا سلسلہ چترال کے طلباء میں تعلیم کے فروغ، محنت اور مسابقت کے جذبے کو اجاگر کرنے کی ایک قابلِ تحسین کوشش ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف پوزیشن ہولڈرز طلباء کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ دیگر طلباء کو بھی تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملتی ہے۔
تمام متعلقہ پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ اپنی ڈی ایم سی بروقت خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کے پاس جمع کرائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔