تازہ ترین

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں جدید سی ٹی اسکین مشین کا باقاعدہ افتتاح، نئے ڈاکٹروں میں تقرر نامے تقسیم

چترال (چترال ایکسپریس)ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں باضابطہ تقریب کے دوران جدید سی ٹی اسکین (CT Scan) مشین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

​افتتاحی تقریب کے مہمانِ گرامی ممبر صوبائی اسمبلی چترال مہتر فاتح الملک علی ناصر اور ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ منہاس الدین تھے، جنہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فیاض علی رومی اور سینئر ڈاکٹروں کے ہمراہ ربن کاٹ کر سی ٹی اسکین مشین کا افتتاح کیا۔

​افتتاح کے بعدمہمانوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا، وہاں موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی دیکھ بھال اور سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

​اس موقع پر ہسپتال کے انتظامی و طبی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹروں میں تقرر نامے (Appointment Orders) بھی تقسیم کیے گئے، جس سے علاقے میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے اور طبی خدمات کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

​میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیاض علی رومی کی زیرِ نگرانی ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی، سروسز کی بہتری اور عوام کو معیار کے مطابق علاج فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام پیش رفت عوامی خدمت اور بہتر صحت کی سہولیات کے عزم کا مظہر ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔