تازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر دوسروں کے منظور شدہ منصوبوں پر تختیاں لگا کر کریڈٹ لے رہی ہیں: جے یو آئی اپر چترال

​اپر چترال (شہزاد احمد )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اپر چترال کے رہنماؤں نے اپر چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا محمد یوسف نے الزام عائد کیا کہ ڈپٹی اسپیکر سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کے دور میں منظور ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی نام کی تختیاں لگا کر کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہیں، جو عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔
​پریس کانفرنس میں سابق ضلعی امیر مولانا فتح الباری، نائب امیر مفتی محمد امین، ممبر صوبائی مجلس شوریٰ حبیب الدین، سابق تحصیل نائب ناظم مرزہ عالم اور مرکزی ضلعی ترجمان امیر الدین سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔
​مولانا محمد یوسف نے کہا کہ ایک بااختیار منصب پر فائز ہونے کے باوجود ڈپٹی اسپیکر چترال کے لیے کوئی نیا میگا پروجیکٹ لانے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے جے یو آئی کے سابقہ دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مولانا جہانگیر کے دور میں گرلز ڈگری کالج بونی، بوائز ڈگری کالج ہاسٹل، تورکھو و موڑکھو روڈز، ایمرجنسی بجلی لائن، چپاڑی اور موژگول واٹر سپلائی اسکیمز اور آر ایچ سی موڑکھو جیسے اہم منصوبے منظور و مکمل کیے گئے۔ اگر موجودہ حکومت ان کے نصف کے برابر بھی نئے کام لائے تو اسے کامیابی سمجھا جائے گا۔
​پریس کانفرنس کے دوران رہنماؤں نے ڈپٹی اسپیکر پر مبینہ کرپشن کے الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی جماعت کی ضلعی کابینہ کے ارکان اور صدر بھی کرپشن اور بے ضابطگیوں کی شکایات کر چکے ہیں۔ جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ اپر چترال میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کے استعمال کی شفاف تحقیقات کروا کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔