تازہ ترین

ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی نے موڑکہو روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے کام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

​اپر چترال (جمشیداحمد) موڑکہو روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے اہم ترقیاتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے فیتہ کاٹ کر اس منصوبے کا آغاز کیا۔

​افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف کی مقامی قیادت، اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو تورکہو الیاس احمد، موڑکہو ڈویلپمنٹ موومنٹ کے عہدیداران، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام، متعلقہ عملے اور علاقے کے عمائدین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی اسپیکر کی آمد پر اہل علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

​اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے کہا کہ انہوں نے اپنے گزشتہ دورے کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کر دیا ہے۔ سڑکوں کی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام کا حق ہے اور صوبائی حکومت اس کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ موڑکہو میں مزید دو کلومیٹر سڑک کی بلک ٹاپنگ کے فنڈز بھی منظور ہو چکے ہیں اور یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے۔ اس اقدام سے علاقے میں سفری مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور آمدورفت میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

​تقریب کے اختتام پر موڑکہو ڈویلپمنٹ موومنٹ کے عہدیداران اور مقامی لوگوں نے ڈپٹی اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علاقے کے دیگر بنیادی مسائل بھی اسی طرح ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔