تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال میں عالمی یومِ نوجوانان کے موقع پر باوقار سیمینار کا انعقاد، ڈی پی او ریشم جہانگیر کی خصوصی شرکت

​چترال (چترال ایکسپریس)آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) اور یونیورسٹی آف چترال کے اشتراک سے انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر یونیورسٹی کیمپس میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبا و طالبات اور مقامی نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

​تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیمینار میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوان اللہ، ڈاکٹر ثناء اللہ، ڈاکٹر ندیم حسن، لیکچرار ڈاکٹر حفیظ اللہ سمیت دیگر اساتذہ کرام اور معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

​سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے کہا کہ “نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں، اعلیٰ تعلیم اور مثبت سوچ کو بروئے کار لا کر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔”

​انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط، پُرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا، انہیں مساوی مواقع فراہم کرنا اور ان کی توانائیاں مثبت سمت میں گامزن کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

​تقریب کے اختتام پر ڈی پی او لوئر چترال اور دیگر معزز مہمانوں نے سیمینار میں فعال شرکت کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔