تازہ ترین

​14 اگست: پولیس لائن لوئر چترال میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب، پاک فوج اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں

چترال (چترال ایکسپریس)پاکستان کے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر پولیس لائن لوئر چترال میں ایک نہایت پُروقار، باوقار اور قومی جذبے سے سرشار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

​تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر نے کی۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال کریم، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رحمان یوسف، اور ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ سمیت پولیس کے دیگر اعلٰی افسران، اہلکاروں اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

 ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے قومی ترانے کی دھن پر سبز ہلال پرچم لہرایا، جس کے بعد چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پرچم کو شاندار سلامی پیش کی۔

 تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، بقا، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔

​تقریب کے موقع پر پولیس افسران اور جوانوں نے وطنِ عزیز کے ساتھ اپنی والہانہ محبت، قومی یکجہتی اور بے لوث وفاداری کے عزم کا اعادہ کیا۔

​ڈی پی او لوئر چترال اور دیگر افسران نے اس عہد کی تجدید کی کہ:

​”چترال پولیس ملک و قوم کی خدمت، امن و امان کے قیام، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہے۔ پولیس جوان اپنی تمام تر ذمہ داریاں مکمل جذبے، فرض شناسی، اور حب الوطنی کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔”

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔