تازہ ترین

چترال: 79 ویں یومِ آزادی پر TFC میں پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد

آغوش الخدمت کے بچوں نے کیک کاٹا؛ ملکی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں

​چترال (چترال ایکسپریس):پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر KPCTA ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹر (TFC)، چترال میں ایک پروقار تقریب اور پرجوش آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

​تقریب کی خاص بات ‘آغوش الخدمت فاؤنڈیشن’ کے بچوں کی خصوصی شرکت تھی، جنہوں نے اپنے معصوم اور پرجوش انداز میں یومِ آزادی کا کیک کاٹ کر جشن کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔

​اس موقع پر شرکاء نے وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکِ خداداد کی سلامتی، دائمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ ہر بلا و آفت سے محفوظ رکھے اور ترقی و کامرانی عطا فرمائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔