تازہ ترین

چترال اور اپر چترال میں 79واں یومِ آزادی شاندار اور پروقار انداز میں منایا گیا: پرچم کشائی، شجرکاری اور کھیلوں کے مقابلے

​چترال (چترال ایکسپریس)چترال کے دونوں اضلاع، لوئر اور اپر چترال، میں 79واں یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے، گہرے حب الوطنی کے احساس اور شاندار تقریبات کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں ملک کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
​ڈی سی ہاؤس میں آزادی واک اوریومِ آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد ہاشم عظیم نے 33×80 فٹ کا خصوصی قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کے بعد ضلعی انتظامیہ اور عوام نے “جشنِ آزادی واک” میں شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔
گورنمنٹ سینٹینیئل ہائی سکول میں پرنسپل عبدالباری کی زیرِ نگرانی پروقار شو کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی ڈی سی محمد ہاشم عظیم تھے۔ اس موقع پر ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ 500 کلومیٹر طویل سرحد کے باوجود چترال میں امن و امان کی صورتحال مثالی ہے، جو یہاں کے عوام کی حب الوطنی کا ثبوت ہے۔
​اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی سمیت لوئر اور اپر چترال کے تمام دور دراز دیہات و وادیوں کے سینکڑوں اسکولوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
یومِ آزادی کی مناسبت سے محکمہ جنگلات نے سید آباد کے مقام پر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس میں ڈی سی اور ڈی ایف او آصف علی شاہ نے پودے لگائے۔

اس موقع پر چترال اور بونی کے بازاروں کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا۔ مختلف مقامات پر پولو اور فٹ بال کے میچز جبکہ حب الوطنی پر مبنی محافلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جمعہ کے اجتماعات میں علماء کرام نے آزادی کی اہمیت اور پاکستان کو اسلام کا قلعہ قرار دیتے ہوئے ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کروائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔