تازہ ترین

چترال کے سرحدی قصبے ارندو میں جشن آزادی شایان شان انداز میں منایا گیا

چترال(چترال  ایکسپریس)پاک افغان سرحد پر واقع تاریخی قصبے ارندو میں جشن آزادی جوش و خروش اور شایان شان انداز میں منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چترال کے سرحدی قصبے ارندو میں چترال سکاؤٹس 141 ونگ کے تعاون سے جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلے میں ارندو میں ایک ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر افواج پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے کلمات درج تھے۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے آزادی کے لیے قربانیاں دینے والے اپنے بزرگوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے پاکستان کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ارندو کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کے دفاع کے لیے گراں قدر قربانیاں دی ہیں، جنہیں ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد اور چترال سکاؤٹس زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔