تازہ ترین

چترال: سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیرِ نو کے اقدامات کا جائزہ اجلاس، ڈپٹی کمشنر کی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

چترال (چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی زیرِ صدارت اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف، ریکوری اور تعمیرِ نو کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

​اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف)، ایکسین پبلک ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو، پولیس، اور محکمہ آبپاشی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

​اجلاس کے دوران حکام نے ڈپٹی کمشنر کو سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، پلوں، حفاظتی پشتوں، آبپاشی کے نظام اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو پہنچنے والے نقصانات کے جاری تخمینے (ڈیمیج اسیسمنٹ) پر بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں متاثرین کو فراہم کی جانے والی امداد، روڈ کلیئرنس آپریشنز اور بحالی کے مختلف منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

​اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ نقصانات کا تخمینہ مقررہ وقت میں ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ بحالی و تعمیرِ نو کے کاموں میں تیزی لائی جائے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنایا جائے اور تمام محکمے اپس میں باہمی رابطہ (کوآرڈینیشن) مزید مضبوط کریں تاکہ عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔