تازہ ترین

شندور ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے جغور چترال کے سیلاب متاثرین میں 14 لاکھ 60 ہزار روپے نقد امداد تقسیم

​چترال (چترال ایکسپریس)شندور ویلفیئر ٹرسٹ چترال کراچی کے زیر اہتمام حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ جغور (لوئر چترال) کے خاندانوں کے لیے ایک امدادی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیلاب سے مکمل اور جزوی طور پر متاثر ہونے والے خاندانوں میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 60 ہزار روپے نقد امداد تقسیم کی گئی۔
​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرسٹ کے ناظم اور سابق ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے بتایا کہ مکمل متاثرہ مکانات کے11 خاندانوں کو فی کس 1 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔
​جزوی متاثرہ مکانات کے18 خاندانوں کو فی کس 20 ہزار روپے دیے گئے۔
​انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ گزشتہ کئی سالوں سے نادار طبقات کی امداد، تعلیم اور قدرتی آفات میں بحالی کے لیے کوشاں ہے اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کا ساتھ دیں۔
​تقریب میں ضلعی امیر JUI مولانا عبدالرحمن، شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان کاکاخیل، حاجی عبدالمجید، اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے شندور ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن، نائب چیئرمین مفتی عبداللہ، مولانا محمد انیس الرحمن، اور کراچی کے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بروقت مالی معاونت کو سراہا۔
​اس موقع پر مقامی عمائدین اور متاثرہ خاندانوں نے بھی ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں تحصیلدار ریاض احمد، مولانا محمد ایوب، ارباب مسیح الملک، اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے حکومت اور فلاحی اداروں سے تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے، آبپاشی اور پینے کے پانی کی اسکیموں کی جلد بحالی کا مطالبہ کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔