تازہ ترین

سندھ حکومت کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ٹرک امدادی سامان تقسیم

​چترال (چترال ایکسپریس) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا کی زیرِ نگرانی سندھ حکومت کی طرف سے چترال کے حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے بھیجا گیا 10 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان ہلالِ احمر پاکستان کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

​امدادی سامان کی تقسیم کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان، صوبائی نائب صدر سلیم خان، چیئرمین ہلالِ احمر فرزند علی وزیر، ڈویژنل صدر ملک عظمت خان، نوابزادہ کامران زیب خان، اپر چترال کے صدر سید شیر حسین اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

​تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس مشکل گھڑی میں چترالی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور حکومتِ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امداد کی بروقت ترسیل بین الصوبائی تعاون اور قومی یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔

​پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر سلیم خان نے بتایا کہ چترال میں سیلاب کے بعد انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بحالی کے لیے اپیل کی تھی، جس پر فوری عمل کرتے ہوئے کراچی سے سامان کے 10 ٹرک چترال روانہ کیے گئے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پیپلز پارٹی ہر مشکل میں عوام کا ساتھ نبھائے گی۔

​ہلالِ احمر چترال کے سیکرٹری اعجاز الرحمن کے مطابق امدادی سامان میں درج ذیل ضروری اشیاء شامل ہیں:

​پینے کے صاف پانی کا انتظام: واٹر فلٹریشن پلانٹس اور واٹر ٹینکس،​رائش و تحفظ: خیمے اور کمبل

​گھریلو و دیگر اشیاء: کچن سیٹس اور اشیائے خورونوش

​انہوں نے بتایا کہ یہ سامان ضلعی انتظامیہ کے سروے کے مطابق مرتب شدہ فہرستوں کی روشنی میں پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں حقداروں تک پہنچایا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔