تازہ ترین

بونی: اپر چترال میں آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ (AKAH) اور فوکس پاکستان کے زیرِ اہتمام میڈیا نمائندگان کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

​اپر چترال (جمشید احمد): اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بونی میں آغا خان ایجنسی فار ہیبی ٹیٹ (AKAH) اور فوکس پاکستان کے تعاون سے صحافیوں کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال کے دوران ذمہ دارانہ رپورٹنگ، بروقت معلومات کی فراہمی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری میں میڈیا نمائندگان کی استعدادِ کار بڑھانا تھا۔

​ورکشاپ میں پریس کلب اپر چترال کے صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر AKAH اور فوکس پاکستان کی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ مہر افتاب اور ورکشاپ کوآرڈینیٹر فدا حسن نے شرکاء کو قدرتی آفات کے دوران پیشہ ورانہ رپورٹنگ، معلومات کی تصدیق اور ادارہ جاتی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کو ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) کی عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔

​اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) اپر چترال ضیاء حسن تھے، جن کے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن ہزار محمد اور آغا خان ریجنل کونسل کے نمائندے بھی موجود تھے۔ صدر پریس کلب اپر چترال محمد علی مجاہد نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈی پی او کو صحافتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور انہیں روایتی چترالی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

​تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور منتظمین نے ورکشاپ کی کامیابی سے تکمیل پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ صحافتی برادری نے اس نوعیت کی تربیتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔