تازہ ترین

چترال لوئر: “کلرز آف چترال” اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے پروقار “رحمت اللعالمینؐ” سیرت کانفرنس کا انعقاد، جید علماء اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

​چترال (چترال ایکسپریس)عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر کلرز آف چترال، ضلعی انتظامیہ چترال لوئر، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، اور الحسین فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے ٹاؤن ہال چترال میں ایک پروقار “رحمت اللعالمینؐ” سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالسلام نے کی، جبکہ الحاج عید الحسین تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

​کانفرنس میں پروفیسر اسرار الدین، خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان، صدر انجمن ترقی کھوار عبدالولی خان ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ خطیب فضل اللہ، مولانا جمشید احمد، قاضی محمد نسیم، معروف بینکر عدنان زین العابدین، مولانا سلامت اللہ اور عنایت اللہ اسیر سمیت جید علماء کرام، دانشوروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

​ پروگرام کا آغاز مولانا اسرار الدین الہلال کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسر ظہور الحق دانش اور مولانا نے مشترکہ طور پر انجام دیے۔

​ کلرز آف چترال کے سی ای او مہتاب ضیاب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام کی سرپرستی میں یہ بابرکت پروگرام ان کی زندگی کا ایک یادگار اور خوبصورت ترین لمحہ ہے۔

​ مقررین نے واضح کیا کہ 12 ربیع الأول اسلامی تاریخ کا سب سے عظیم دن ہے، جب اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ آپؐ کی آمد سے قبل دنیا جہالت، ظلم اور ناانصافی کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی، جسے آپؐ کے اسوہ حسنہ نے روشنی میں بدل دیا۔

​علماء کرام نے زور دیا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی سخت ضرورت ہے تاکہ وہ جدید دور کی گمراہیوں اور مذہبی دوری سے محفوظ رہ سکیں۔

محفل کے دوران مقامی شعراء نے بارگاہِ رسالت مآبؐ میں منظوم ہدیہ عقیدت پیش کر کے حاضری حاصل کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالسلام نے انتظامیہ کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرمؐ کی تعلیمات اور ان کے فرمان پر من و عن عمل کرنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ تقریب کے اختتام پر شاندار کارکردگی اور بہترین انتظامات پر آرگنائزرز میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ کلرز آف چترال کے سی ای او مہتاب ضیاء کو روایتی چترالی ٹوپی کا تحفہ پیش کر کے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔