تازہ ترین

جماعت اسلامی کا پٹرول لیوی، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف چترال میں 28آگست سے دھرنے کا اعلان

​چترال (چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی چترال لوئر کے زیر اہتمام پٹرول لیوی میں اضافے، روزافزوں مہنگائی اور سرایت شدہ کرپشن کے خلاف کل 28 اگست بروز جمعہ سے اتالیق پل پر احتجاجی دھرنا شروع کیا جائے گا۔

​امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، یہ دھرنا روزانہ شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ دھرنے کے پہلے دن آغاز میں جماعت اسلامی کی قیادت کی جانب سے ایک مفصل پریس بریفننگ بھی دی جائے گی جس میں تحریک کے خدوخال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

​امیر جماعت اسلامی نے تمام میڈیا پرسنز، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور پیج ایڈمنز سے دھرنے اور پریس بریفننگ میں شرکت کی استدعا کی ہے تاکہ عوام کے حقوق کے لیے اٹھائی جانے والی اس آواز کو موثر انداز میں ایوانوں تک پہنچایا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔