تازہ ترین

اپر چترال پریس کلب کے صحافیون کاپشاور یونیورسٹی کا دورہ:صحافیوں کے لیے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد، اسناد تقسیم

​پشاور (جمشیداحمد)اپر چترال پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد نے صدر محمد علی مجاہد کی قیادت میں پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت و ماس کمیونیکیشن کا دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد مقامی صحافیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور عملی صحافت میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

​دورے کے دوران شعبہ صحافت کی چیئرپرسن ڈاکٹر مہناز گل، ڈاکٹر بخت زمان، علی عمران بنگش اور صبعہ ادریس پر مشتمل اساتذہ نے وفد کے لیے ایک خصوصی ‘انٹرایکٹو کیپیسیٹی بلڈنگ’ (صلاحیت سازی) سیشن کا اہتمام کیا۔

​تربیتی سیشن میں عصری صحافت کے بنیادی اصولوں، جدید دور میں بروقت اور موثر خبر رساں تکنیکوں، اور ڈجیٹل میڈیا کی بڑھتی ہوئی ضروریات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر سینیئر اساتذہ نے جعلی خبروں (Fake News) کی نشاندہی، حقائق کی تصدیق اور ان کے تدارک کے اصولوں پر زور دیا۔ مزید برآں، میدانی صحافت کے دوران درپیش عملی مشکلات اور صحافتی اخلاقیات کے پاسداری کے ساتھ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی اہم گفتگو کی گئی۔

​وفد میں اپر چترال کے صحافی سہیل احمد، جمشید احمد، شہزاد احمد، سرفراز شاہد اور مہک ناز شامل تھے۔

​شعبہ صحافت کی چیئرپرسن اور اساتذہ نے تعلیمی حلقوں اور میڈیا برادری کے درمیان اس نوعیت کے روابط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی اور عملی صحافت سے وابستہ افراد کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور صحافیوں کی مسلسل تربیت میں شعبہ اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

​سیشن کے اختتام پر پشاور یونیورسٹی کی جانب سے شریک تمام صحافیوں کو ان کی کاوشوں اور شرکت کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔