تازہ ترین

عوامی احتجاج: اپر چترال کے علاقے ریشن میں بجلی کے ٹیرف اور وعدہ خلافی کے خلاف شدید غم و غصہ، سڑکیں بلاک

اپر چترال (چترال ایکسپریس):ضلع اپر چترال کے علاقوں ریشن زئیت، کوراغ اور چرون کے صارفین ریشن پاور ہاؤس کی جانب سے بجلی کے بھاری بلوں اور انتظامی وعدہ خلافیوں کے خلاف شدید احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے دونوں جانب سے آمد و رفت کی سڑکیں بلاک کر دیں جس سے ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل ہو گئی۔

​پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے سینئر رہنما سید شیر حسین شاہ نے ا اپنے بیان میں کہا کہ علاقے کے عوام گزشتہ تین سالوں سے اپنے جائز حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جو پاور ہاؤس مقامی عوام کی کوشوں اور قربانیوں سے قائم ہوا تھا، اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں تھا کہ اسے خالصتاً کاروباری مد میں استعمال کر کے مقامی آبادی کا استحصال کیا جائے۔

​سید شیر حسین شاہ کے مطابق عوام کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت PEDO (پیڈو) کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ صارفین کو 4 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فراہم کرے۔ اس کے برعکس متعلقہ ادارہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور غریب عوام کو 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے بل بھیجے جا رہے ہیں، جو سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے۔

​انہوں نے مزید کہا کہ ریشن ویلج کونسل کے عوام کو گزشتہ دو سالوں سے یہ طفل تسلی دی جا رہی ہے کہ طے شدہ ٹیرف کے علاوہ بقایا جات صوبائی حکومت برداشت کر رہی ہے اور ریشن کے لیے ایک میگاواٹ کا نیا بجلی گھر منظور کر کے کام شروع کیا جا رہا ہے۔ تاہم، اب علاقے کے بیدار مغز نوجوان اس نوعیت کے دلاسوں میں آنے والے نہیں ہیں اور آج کے اس احتجاجی تحرک کی قیادت بھی ریشن کے نوجوانوں ہی کے ہاتھ میں ہے۔

​پی پی پی رہنما نے متنبہ کیا کہ علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوتی جا رہی ہے اور اگر اعلٰی سطحی حکومتی وفد نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر انتظامی منتظمین کو تحریری یقین دہانی نہ کرائی تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں موجود خواتین بھی اس احتجاجی عمل کے اگلے مرحلے کا انتظار کر رہی ہیں۔

​انہوں نے ایم پی اے اپر چترال، ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور کمشنر مالاکنڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور انا کا مسئلہ بنائے بغیر عوام کے جائز مطالبات کو موقع پر حل کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامی اور حکومتی غفلت کے باعث پیدا ہونے والی اس صورتحال اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت، مقامی رکن اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔