تازہ ترین

گرم چشمہ میں مرحوم آرٹسٹ “شیرو” کی یاد میں ایک روزہ آرٹ نمائش، 60 طلبہ میں شیلڈز تقسیم

چترال (چترال ایکسپریس)چترال کے معروف سیاحتی مقام گرم چشمہ کے آنجہانی نوجوان آرٹسٹ شیر احمد (المعروف شیرو) کی یاد میں پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کا اہتمام الناصر پبلک سکول کے استاد اور مایہ ناز خطاط عزیز جلال نے دیگر اساتذہ کے تعاون سے کیا۔ تقریب میں وادی لٹکوہ کے مختلف سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے درجنوں طلباء و طالبات نے اپنے فن پارے پیش کیے۔

​تقریب کے مہمانِ خصوصی چترال پریس کلب کے سینئر صحافی و قلمکار محکم الدین ایونی تھے، جبکہ صدارت ڈائریکٹر نادرا و پریذیڈنٹ نامدار لوکل کونسل پرابیک محی الدین نے کی۔ دیگر اعزازی مہمانوں میں سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شیرین خان ایڈوکیٹ، سابق آر پی ایم آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ محمد کرم، معروف آرٹسٹ نثار احمد، صدر کھوار اہل قلم شرافت خان اور مفتی خاتم الدین سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

​برنامے کا آغاز عمیر بن عزیز کی تلاوت، عارف حسین کی حمد اور محمد ابرار الحق کی نعت شریف سے ہوا۔ نظامت کے فرائض خطاط عبدالوحید نے انجام دیے۔

​خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے منتظم نمائش عزیز جلال نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آرٹ کے مشن کو قومی سطح پر متعارف کروانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پرنسپل الناصر پبلک سکول فضل حمید نے مرحوم آرٹسٹ شیرو کی فنکارانہ خدمات اور زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی وفات کو علاقے کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

​صدارتی خطاب میں محی الدین، شیرین خان ایڈوکیٹ اور محمد کرم نے “شیرو میموریل آرٹ ایگزبیشن” کو طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے عزیز جلال کی بے لوث خدمات کو سراہا۔

​مہمانِ خصوصی محکم الدین ایونی نے اپنے خطاب میں عزیز جلال کی فنی پیشرفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرم چشمہ جیسے سیاحتی مقام میں سالانہ آرٹ نمائش کے انعقاد سے سیاحت اور مقامی ثقافتی مصنوعات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

​تقریب کے آغاز میں مہمانِ خصوصی کو روایتی چترالی ٹوپی پہنائی گئی، جبکہ اختتام پر نمائش میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 60 طلباء و طالبات میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔