تازہ ترین

کھلی کچہری: ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر بروز بدھ شہریوں کے مسائل براہِ راست سنیں گے

​چترال (چترال  ایکسپریس)عوامی مسائل کے فوری حل، شکایات کے ازالے اور پولیس و عوام کے درمیان باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال ریشم جہانگیر کی ہدایت پر ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

​یہ کھلی کچہری بروز بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی۔

​ڈی پی او لوئر چترال ریشم جہانگیر نے ضلع بھر کے تمام شہریوں، علاقائی عمائدین، منتخب نمائندوں، تاجر برادری، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو کھلی کچہری میں شرکت کی عام دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنے درپیش مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست پولیس قیادت کے سامنے رکھ سکیں تاکہ ان کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

​پولیس انتظامیہ نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے وقت کی پابندی اور بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ عوامی خدمت کے عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔