تازہ ترین

چترال یونیورسٹی میں حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلیوں پر بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

​چترال (چترال ایکسپریس): یونیورسٹی آف چترال کے شعبہ باٹنی کے زیر اہتمام ’’نیچر لنک: چترال میں حیاتیاتی تنوع کی نگرانی اور موسمیاتی لچک‘‘ کے عنوان سے ایک روزپُر وقار بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب Nature Link، برٹش کونسل، یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف انگلینڈ (UWE Bristol) اور یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے باہمی اشتراک سے منعقد ہوئی۔

​تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال، پروفیسر ڈاکٹر حاضِر اللہ تھے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کسی ایک ادارے کی نہیں بلکہ پوری سوسائٹی کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چترال جیسے حساس اور منفرد ماحولیاتی خطے کی بقا کے لیے ہنگامی اور مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے اس کامیاب انعقاد پر شعبہ باٹنی اور تمام بین الاقوامی و قومی معاون اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

​اس سے قبل شعبہ باٹنی کے سربراہ اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر حافظ اللہ نے تمام معزز مہمانوں، محققین اور طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ایسی ورکشاپس علمی روابط اور بین الاقوامی تحققی تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔

​ورکشاپ کے مختلف فنی نشستوں میں ماہرین نے مقالے پیش کیے:

​ڈاکٹر کشور علی (سینئر لیکچرر، شعبہ ماحولیاتی علوم) نے ماحولیاتی نظام میں ہونے والی تبدیلیوں اور مستقبل کی تحققی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔

​ڈاکٹر نصراللہ خان (چیئرمین شعبہ باٹنی، یونیورسٹی آف ملاکنڈ) نے حیاتیاتی تنوع کی نگرانی کے جدید طریقوں اور عملی تکنیکوں کا احاطہ کیا۔

​ڈاکٹر نصیر الدین نے چترال کے نایاب صنوبر (Juniper) کے جنگلات کی ماحولیاتی اہمیت اور ان کے تحفظ کی حکمت عملی پر جامع پریزنٹیشن دی۔

​تقریب کی نظامت (اسٹیج سیکرٹری) کے فرائض مس ازمہ شیر نے انجام دیے اور اختتام پر تمام شرکاء و معاونین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے معزز مہمانوں میں یادگاری شیلڈز اور شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔