تازہ ترین

چترال: مسافر بس کی منسوخی پر پولیس افسر کی بروقت مداخلت، کورین سیاح کو اسلام آباد روانہ کر دیا گیا

​چترال (چترال ایکسپریس)جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے سیاح سونگ سو کم (Seong Soo Kim) نے چترال سے اسلام آباد سفر کے دوران پیش آنے والے واقعے اور مقامی افراد و پولیس کی معاونت پر سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

​سیاح کے مطابق انہوں نے چترال سے اسلام آباد جانے کے لیے بس کی ایڈوانس بکنگ کروا رکھی تھی، تاہم ماروی بس اسٹینڈ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مطلوبہ بس منسوخ ہو چکی ہے۔ ہنگامی سفر کی وجہ سے سیاح کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس موقع پر چترال پولیس کے افسر جعفر نبی اور ممتاز حسین نے آگے بڑھ کر ان کی مدد کی، جس کی بدولت وہ بروقت اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ کورین سیاح نے چترال کے قدرتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے دونوں شخصیات کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کی امید ظاہر کی۔

دوسری جانب ماروی بس اڈہ انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سیاح ਨੂੰ جس بس کی ٹکٹ جاری کی گئی تھی وہ بنیادی طور پر اپر چترال سے اسلام آباد کے لیے مخصوص تھی اور سیاح کو لوئر چترال سے بس میں سوار ہونا تھا، تاہم راستے میں گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے اس روٹ کی بس منسوخ کرنی پڑی۔

​اڈہ انتظامیہ کے مطابق سیاح کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں شام کی دوسری بس سے سفر کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جسے سیاح نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں ٹریفک وارڈن جعفر نبی سے رابطہ قائم ہونے پر انہوں نے اڈہ انتظامیہ سے سیاح کا ٹکٹ ریفنڈ (کنسل) کروایا اور ان کے لیے دوسری گاڑی میں نشست کا بندوبست کر کے انہیں اسلام آباد روانہ کیا۔

​سیاح نے بروقت تعاون اور بہترین سفر ممکن بنانے پر ٹریفک وارڈن جعفر نبی اور چترال کے عوام کی مہمان نوازی کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔