تازہ ترین

اهلسنت والجماعت چترال کے زیرِ اہتمام جنالی آیون میں عظیم الشان “دفاعِ صحابہ کانفرنس”، سیاسی و مذہبی قائدین کی شرکت

چترال(چترال  ایکسپریس)اہلسنت الجماعت چترال کے زیر اہتمام جنالی آیون میں ” دفاع صحابہ و استحکام پاکستان” کے موضوع پر ایک شاندار کانفرنس کا انعقاد ہوا ، جس میں جماعت اسلامی ، پاکستان مسلم لیگ ن ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی قائدین نے شرکت کی ، جبکہ بڑی تعداد میں صحابہ سے محبت کرنے والے آیون دروش اور چترال سے تعلق رکھنے والے فرزندان توحید اس عظیم الشان کانفرنس میں موجود تھے ، اس کانفرنس کی صدارت جماعت اہلسنت الجماعت چترال کے امیر ممتاز عالم دین و شعلہ بیان مقرر مولانا حافظ خوشولی خان نے کی ،

       کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ناظم آیون مفتی عماد الحق ، عنایت اللہ اسیر ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ ، مولانا سراج الدین ندیم ، عیدالحسین، مولانا قاضی سلامت اللہ، مولانا شیر زمان خان نے کہا ، کہ دفاع صحابہ کا نفرنس کا انعقاد دراصل مسلمانوں کو بیدار کرنے کی بہت اچھی کوشش ہے ، دین صحابہ کرام کے ذریعے سے ہم تک پہنچا ہے ، لیکن آج بعض ناعاقبت اندیش لوگ ہماری غفلت کا فائدہ اٹھا کر صحابہ کی شان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں ، جبکہ صحابہ کی شان یہ ہے ، کہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں ان کی صفت اور خوبیاں خود بیان فرمائی ہیں۔ انہوں نے کہا ، کہ ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے ، اگر ہم اسی طرح غفلت میں رہیں گے ، تو اغیار دین کو پارہ پارہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، انہوں نے کہا ، کہ چترال میں کوئی صحابہ کی شان میں گستاخی کرے اور وہ ہم سے بچ جائے ، یہ کیسے ہو سکتا ہے ، ہم پر امن لوگ ہیں ، اور امن کو پسند کرتے ہیں ، اس لئے جو امن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے ،وہ ہمارے لئے قابل احترام ہے ،

انہوں نے کہا ، کہ اس دنیا میں آسمان کے نیچے اور زمین کے اوپر انبیاء کے بعد اگر انتہائی محترم اور شان والی ہستیاں ہیں ، تو وہ صحابہ کرام ہیں ، ان کو مقام و احترام نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کی صحبت اور ان کی غلامی سے ملی ، صحابہ نے نبی پاک کی تریسٹھ سالہ حیات طیبہ کو لمحہ بہ لمحہ دیکھا ، محفوظ کیا ،اور خود عمل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں تک پہنچانے کا حق ادا کردیا ،

انہوں نے کہا ،کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے ، اس لئے دفاع صحابہ سے ہی پاکستان کا استحکام ممکن ہے ، ہمیں اسلام ، صحابہ اور اپنے ملک سے محبت ہے ، اور اس محبت میں دراڑ پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ،

 کانفرنس میں تین قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں ، جس میں مطالبہ کیا گیا ، کہ سوشل میڈیا میں صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو روکا جائے ، اور ان گستاخوں کو کڑی سزا دی جائے ، ہوشربا مہنگائی پر قابو پاکر غریب عوام کو ریلیف دی جائے ، ایک اور قرارداد میں پاکستان ، سعودی عرب اور ترکی کے مابین دفاعی معاہدے کی بھر پور 9حمایت کا اعلان کیا گیا

کانفرنس کے اختتام پر صدر اجلاس مولانا حافظ خوشولی خان ولی نے کہا ، کہ جس طرح ملک کی سرحدوں کی حفاظت نہ کرنے پر دشمن ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے ، اسی طرح ایمان کی حفاظت نہ ہونے کی صورت میں دین اسلام کو شدید نقصانات پہنچ سکتے ہیں ، ایمان کی یہ دولت ، قرآن ، نماز روزہ ، حج ، تبلیغ ، جہاد رسول پاک صل اللہ علیہ وسلم کے جان فدا صحابہ کے ذریعے ہم تک پہنچے ہیں ، اور دشمن کو معلوم ہے ، کہ دین اسلام میں پل کا کردار ادا کرنے والے صحابہ کے خلاف اعتراضات اٹھائے جائیں ، تو اسلام کے بنیادی ارکان اور قرآن پر انگلی اٹھانے کا زرین موقع ہاتھ آجائے گا ۔ اس لئے صحابہ کی کردار کشی کی مہم ڈھٹائی سے جاری ہے ،

انہوں نے کہا ، کہ ہم دفاع صحابہ کا یہ راستہ اس لئے نہیں چنا ، کہ اس راستے میں پھول بچھائے گئے ہیں ، بلکہ یہ کانٹوں سے بھری سیج ہے ، اس راستے پر ہمارے کئی اکابرین اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں ، اور ہم بھی اسی راستے کے مسافر ہیں ،

انہوں نے کہا ، کہ آج مسلمان مسلمان کے خلاف ننگی تلوار بنا ہوا ہے ، اپنے سیاسی قائد کے خلاف ایک حرف بھی برداشت نہیں کرتے ، لیکن نبی پاک کے ساتھی صحابہ کے خلاف بات آئے ، تو ماتھے پر شکن تک نہیں آتے ، اس لئے میں آپ تمام مسلمانوں سے حضرات صحابہ کرام کی عزت و ناموس کی بھیک مانگتا ہوں ،

    مولانا حافظ خوشولی خان نے کانفرنس کے تمام شرکاء سے ناموس صحابہ کیلئے مال وجان قربان کرنے کیلئے ہاتھ اٹھا کرعہد لیا ، کانفرنس جماعت اسلامی کے مقامی رہنما سابق ناظم مولانا رحمت نعیم شاہ المعروف ( مولائی روم ) کے دعائیہ کلمات سے اختتام پذیر ہوا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔