تازہ ترین

یو نا ئیٹڈ ورکرز یونین ٹی ایم اے لوئر چترال کے انتخابات مکمل، سیف الاعظم دوسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب

چترال (چترال ایکسپریس) یو نائیٹڈ ورکرز یونین تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) لوئر چترال کے انتخابات مکمل ہوگئے، جس میں سیف الاعظم مسلسل دوسری مرتبہ دو سالہ مدت کے لیے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔

انتخابات کے نتیجے میں دیگر عہدیداروں میں نعیم بیگ چیئرمین، غلام بادشاہ نائب صدر، محمد فرید ظاہر جنرل سیکرٹری، نوید الرحمن پریس سیکرٹری، علی اکبر خزانچی جبکہ رحمت اللہ رابطہ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

یونین کے نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ٹی ایم اے لوئر چترال کے ملازمین کے حقوق، فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور ادارے کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔