لواری ٹنل اپروچ روڈ کے متاثریں کو اُن کے زمینوں کا معاوضہ جلد دئیے جائیں۔حاجی روئیدار

چترال (نمائندہ چترالایکسپریس) عشریت چترال کے عمائیدین ممبر تحصیل کونسل و نائب امیر جماعت اسلامی حاجی روئیدار احمد ساجد ،محمد عالم اور احمد خان نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا پرویزخٹک، این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ کے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ لواری ٹنل اپروچ روڈ کے متاثریں کو اُن کے زمینوں کا معاوضہ جلد دئیے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ روڈ کے دونوں جانب کے زمینات یہاں کے لوگوں کی ملکیت ہیں جنہیں ایک سازش کے تحت سرکاری اراضی قرار دے کر مالکان کومعاوضے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ لواری سب ٹنل تا پٹرول پمپ عشریت سڑک کے دونوں جانب مختلف لوگوں کے زمینات واقع ہیں۔ جنہیں اب تک معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔جبکہ ابتدائی سروے کے مطابق متاثرین کومعاوضہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔لہذا تعمیراتی کام سے پہلے متاثرین کو معاوضہ دلوایاجائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔