آئی ایس پی آر،سوات آرمی ڈویژن کے میجر شہاب کا چترال پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات

چترال ( محکم الدین ) انٹر سروسزپبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر )سوات آرمی ڈویژن کے میجر شہاب نے چترال پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین دیگر عہدہ داراں اور ممبران موجود تھے ۔ میجر شہاب نے کہا ۔ کہ سوات میں آئی ایس پی آر کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد میری سوات ڈویژن کے صحافیوں سے بالمشافہ ملاقات کی خواہش تھی ۔ اور اس حوالے سے میری پہلی ملاقات سوات پریس کلب کے صحافیوں سے ہوئی ۔ جب کہ آج مجھے چترال کے صحافیوں سے ملاقات کا موقع ملا ہے ۔ اور مجھے انتہائی خوشی ہے کہ چترال کے صحافی مسائل کے باوجود بہتر صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس موقع پر صدر پریس کلب ظہیر الدین نے کہا ۔ کہ چترال کے صحافی انتہائی ذمہ دار ہیں۔ ملکی سالمیت اولین ترجیح ہے ۔ اور مذہبی منافرت ،فرقہ واریت کیلئے چترال کی صحافت میں کوئی جگہ نہیں ۔ اور نہ مقامی کلچر کے مطابق صحافت سے ہم غافل ہیں ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ مثبت سوچ کے تحت چترال میں صحافتی خدمات جاری ہیں ۔ اس موقع پر اس امر کا بھی اظہار کیا گیا ۔ کہ چترال پریس کلب کے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کے ساتھ انتہائی قریبی روابط ہیں ۔ اور ملاکنڈ ڈویژن کے سابق جی او سی میجر جنرل نادر خان اور موجودہ جی او سی میجر جنرل آصف غفور سے چترال کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہیں ۔ اور انہوں نے ہماری گذارشات پر بعض عوامی مسائل بھی حل کرد یے ہیں ۔ جبکہ چترال پریس کلب کے ساتھ بھی اُن کا بھر پور تعاون رہا ہے ۔ صدر پریس کلب نے یقین دلایا ۔ کہ آئی ایس پی آر کے ساتھ اُن کا قریبی تعلق جاری رہے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔