ایم پی اے سردار حسین صوبائی حکومت کی فنڈ کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔محمد ارشاد 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) صدر ضلعی سپورٹس اینڈکلچر فورم چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ نے آوی لشٹ کے عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے خطیر رقم کی منظوری دی ہے جبکہ ایم پی اے سردار حسین یہ رقم اپنے کھاتے میں ڈالتے ہوئے سندھ سے چندہ اکھٹا کرکے لانے کا جھوٹا دعویٰ کررہا ہے جوکہ عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایم پی اے صاحب صوبائی فنڈ اپنے کھاتے میں ڈالنے کی بجائے صوبائی حکومت سے مزید ترقیاتی فنڈ منظور کرواکر اپنے پرفارمنس کو بہتر بنائے۔ایم پی اے سردار حسین اتنا جھوٹ نہ بولے کہ آئیندہ آپ کی سیاست دفن ہوجائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔