بینظیر کیس کا فیصلہ میرے خلاف نہیں،مشرف

اسلام آباد..سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بے نظیر قتل کیس کے ساتھ میرا کوئی تعلق ہے اور نہ اس قتل سے میرا کوئی مفاد وابستہ تھا ۔میرے خلاف مقدمہ محض سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا جو مکمل طور پر بے بنیاد، جھوٹ اور خود ساختہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کافیصلہ میرے خلاف نہیں، میرا مقدمہ داخل دفتر ہے۔صحت یابی کے بعد پاکستان آکر مقدمے کا سامنا کروں گا۔سابق صدر نے کہا کہ جائداد کی قرقی کے معا ملے کو میری قانونی ٹیم باریک بینی سے دیکھ رہی ہے تمام صورتحال کے جائزے کے بعد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں میرے خلاف کوئی ثبوت بھی نہیں۔ صرف بے نظیر کے امریکی لابیسٹ مارک سیگل کا بے معنی سا بیان ہے جسے میرے وکلا عدالت میں بے معنی اور فضول ثابت کرچکے ہیں۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔