ڈی ایم او کی تعیناتی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں کے خلاف صوبے کے تمام نجی اداروں کا 23 اور 24 اپریل کو ہڑ تال. کل 11 بجے چترال پریس کلب مین احتجاجی مظاہرہ ہوگا.

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیو شن مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس  بروز اتوار 10 بجےزیر صدارت وجیہ الدین صد ر پیما چترال ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں چترال کے نجی سکولوں کے پرنسپل صاحبان نے کثیر تعداد میں شرکت کیں. اجلاس میں صوبایی حکومت کی طرفہ سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے نیے ایکٹ اور ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کیلیے ڈی ایم او کی تعیناتی کا شدید الفاظ میں مذمت کیا گیا. صوبایی حکومت غیر ملکی این جی اوز جیسے DFID اور ADAM SMITH جیسے اداروں کو خوش کرنے کیلیے ان کے پالیسیاں نجی تعلیمی اداروں پر مسلط کرنا چاہتا ہے جو کہ ہمارے تعلیمی نظام کیلیے زہر قاتل ہے. اس کی ایک مثال موجودہ ریگولیٹری اٹھارٹی اور ڈی ایم او کی تعیناتی ہے. نجی تعلیمی ادارے انتہایی کم فیسوں کیسا تھ معیاری تعلیم کی فراہمی میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں لیکن افسوس ہے حکومت حوصلہ افزائی اور تعاون کرنے کے بجایے تعلیمی اداروں کےلیے مشکلات پیدا کر رہی ہے. اس سلسلے کل پرائیویٹ تعلیمی ادارے 10 بجے بند ہونگے 24 تاریخ کو مکمل طور ہڑتال ہوگا.
کل11 بجے چترال پریس کلب میں تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کا پریس کانفرنس بھی ہوگا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔