لاسپور کے لئے دو پولو ٹیم تشکیل دی جائے۔اور صفائی کے لئے کے پی ٹوریزم عملی قدم اٹھائے۔سیاسی و سماجی شخصیت سہروردی خان یفتالیٰ

چترال(چترال ایکسپریس)12264فٹ کی بلندی پر واقع شندور چترال کا اٹوٹ انگ ہے۔یہاں پہ ہر سال تاریخی شندور میلہ سجتا ہے۔اور وادی لاسپور کے باسی ہمیشہ سے ہی میزبانی کرتے آئے ہیں۔ اس سال بھی تاریخی شندور میلہ سجے گا۔جبکہ وادی لاسپور کی ایک پولو ٹیم ہمیشہ شندور میں حصہ لیتا رہا ہے۔جبکہ یہ اس علاقے کے لوگوں اور نوجوان کھلاڑیوں کیساتھ سراسر بےانصافی ہے۔انصاف کا تقاضا یہ ہونا چاہیے کہ اس ریالٹی کا حق بھی اس علاقے کے لوگوں کو دینا چاہیئے مگر تاہم اس حق سے بھی وادی لاسپور کو محروم رکھا گیا ہے۔ علاقے کے عمائدین نے اس حوالے سے حکام بالا کے سامنے اپنے جایئز حقوق کے واسطے اپنے احتجاج ریکارڈ بھی کروائے مگر تاہم کوئی مثبت عمل دیکھنے کو نہیں ملا۔ہر سال شندور ایونٹ کے اختتام پر یہاں کے عوام کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے میلے میں گندگی پھلانے کی وجہ سے مال مویشی مر جاتے ہیں اور صفائی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے۔وادی لاسپور کا واحد سماجی ادارہ شندور ویلفیر آرگنایزیشن کے رضا کار اپنی مدد آپ کے تحت شندور کی صفائی کرتے ہیں ان کیساتھ مدد کرنے کے بجائے سرکاری ادارے شنددور میلہ اختتام پذیر ہوتے ہی غائب ہو جاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت سہروردی خان یفتالیٰ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال منصور احمد آفریدی اور لفٹننٹ کرنل مستوج کے دورہ شندور کے موقع پر ان کے ساتھ ایک نشت میں کہا ۔انہوں نے کہا کہ کوکش لنگر نیشنل پارک لاسپور کے عوام کو منظور نہیں ہے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہا کہ علاقے کی عوام کی جائز ڈیمانڈ کی پاسداری کی جائے گی،اور لاسپور کے لئے دوپولو ٹیم تشکیل دینے کے لئے ہم ڈپٹی کمشنر ضلع غذر سے رابط کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔