گورنمنٹ گرلز کالج اور بوائز کالج بونی میں استاد کے عالمی دن کی نسبت سے پروگرامات کا انعقاد

بونی ( سرفراز شاہد سے )گورنمنٹ گرلز کالج بونی اور چپس چترال کے زیر اہتمام استاد کے عالمی دن کے موقع پر پروگرام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت صائمہ قصور اور صباحت نے حاصل کی۔ اس کے بعد حضورﷺ کی شان عقیدت میں عارفہ اور نازیہ حسن نے نذرانہ عقیدت پیش کئے۔ محفل کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر مستوج عنایت اللہ کر رہے تھے جبکہ مہمان خصوصی کیلئے ڈی ایس پی مستوج ایم پرویز کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسٹیج کی فرائض شاہانہ گلفام اور زینت بہار نے ادا کی۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مہمانوں میں ایجوکیشنسٹ بی بی نور صاحبہ ، ایجوکیشنسٹ سعید اللہ جان، اور فرسٹ لیڈی ڈاکٹر سلیمہ حسن نے ٹیچر ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کے جملہ حقوق کے حوالے سے جامع و مدلل خطا ب کئے۔ اس پروگرام میں پروفیسر مقصود احمد، پروفیسر خلیل احمد، پروفیسر افضل الدین نے بھی ٹیچر دے کے حوالے سے خطاب کئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کے جائز حقوق ہر حال میں ان کو ملنی چاہئے اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کالج ھذا کے خالی اسامیوں کو پر کرنے پر زور دیا جو کہ کالج ھذا میں 20گریڈ کا ایک پوسٹ ، 19گریڈ کے چار پوسٹ ، 18گریڈ کے پانچ پوسٹ ، اور 17گریڈ کے دو پوسٹ خالی ہیں ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اس امر پر توجہ دینے کی طلب کی۔ پروگرام کے آخر میں CHEPSچترال کی طرف سے ہاسٹل کی بہترین صفائی کو برقرار رکھنے پر عاصمہ اور شازیہ کو اعزازی سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔اس کے علاوہ ٹیچرز سمیت آئے ہوئے مہمانوں کو بھی تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بونی میں پروگرام کا انعقاد ہوا اور میوزیکل نائٹ شو کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔