میڑک کے سالانہ امتحان میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طالبہ طالبات کے اعزاز میں اپر چترال ریشن میں تقریب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ روز یوتھ کلب ریشن کی طرف ریشن کے محتلف سکولوں سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کےاعزاز میں ثمرقند سکول میں شاندار تقریب منقعد ہوئی جس کی صدارت امیرحمزہ نے کی اور مہمان خصوصی  منیجر نشینل بینک ریشن ریاض احمد نے کی ۔۔۔۔تقریب کا آعاز قران پاک کی تلاوت سے ہوا۔ محتلف سکولون کے طالب علمون نے حمد نعمت اور ملی نغمے پیش کیے ۔۔۔سکولز کے پرنسپل اور نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اس کے علاوہ ویلج کونسل ناظم شہزادہ منیر نے تقریب سے حطاب کر کے یوتھ کلب ریشون کے صدر اور ممبران کو اس شاندار تقریب پر خراج تحسین پیش کیا یوتھ کونسلر انسیں الرحمن نے خطاب کرتے ہوئےنوجوانوں اور طالب علموں پر زور دیا کہ اپنے اندر اخلاق، روداری اور برداشت زیادہ سے زیادہ پیدا کر ے اور منشیات کی لعنت سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔۔۔ اُنہوں نےمنشیات کی لعنت سے پاک معاشرہ کے لیے علاقہ کے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات بیجھنے والوں کی نشاندہی کریں اوران کے خلاف سب ملکر آواز اٹھائیں اور اُنہوں نے انتظامیہ سے بھی درخواست کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں ۔۔۔۔
صدر یوتھ کلب ریشن نذیر ولی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تقریب کا اہتیمام کرنے کا مقصد صرف اور صرف علاقہ میں تعلمی میدان میں مقابلہ پیدا کرنا ہے ۔۔اس کامیاب تقریب کو کرانے میں ہمارا ساتھ کسی این جی اوز یا کسی اورادارہ کا کوئی تعاون حاصل نہیں تھا ۔۔۔صرف اور صرف یوتھ کلب ریشن نے اپنے انتہائی محدود وسائل میں اس تقریب کو منعقد کیا ۔۔۔۔۔مہمان خصوصی منیجر نیشنل بینک ریشن ریاض احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کرکے اس دور کا مقابلہ کریں ۔اُنہوںے کہا کہ اگلےسال یوتھ ٹیلنٹ ایورڈ کا اہتمام کرانے میں نشنل بینک ریشن برانچ مکمل تعاون کرئے گا ۔اُنہوں نے طالب علموں کو سخت محنت روداری اخلاقیات برداشت اپنےاندار پیدا کرنے پر زوردیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔