وزیراعلی محمود خان کا دورہ اپرچترال انتہائی مایوس کن رہا،عمائیدین اپر چترال     

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) اپرچترال کے عمائیدین نے وزیراعلی کے پی محمود خاں کے دورہ اپرچترال کو ہوائی اور بے مقصد قرار دے کر مسائل میں گھرے ہوے غریب عوام کے ساتھ مذاق سے تعبیر کیا ہے،جلسے کے احتتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے صدر اے این پی اپرچترال چیرمین فیص الرحمن نے وزیراعلی کے خطاب کو مایوس کن قرار دے کر پی ٹی آئی حکومت کو یاد دلایا کہ انکا بنایا ہوا نیا ضلع بعیر خصوصی پیکج اور اسپیشل الوکیشن کے طورغر کی طرف نقلی ضلع بن چکا ہے،گزشتہ بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص نہ کرنے کے باوجود ہم اس امید میں تھے کہ وزیراعلی صاحب علاقے کا دورہ کرکے پیکج کا اعلان کرینگے مگر اج موصوف کی تقریر نے ہمارے امیدوں پر پانی پھیردیا،سابق تحصیل ناظم اور سینیرنائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی شمس الرحمن لال نے وزیراعلی کی طرف سے خزانے کو خالی قرار دے کر بے بسی کے اظہار کو حیران کن کہہ کر مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپرچترال کے عوام کو نیے ضلع کے نام پر مذید پسماندگی کی طرف دھکیلنے کی بجاے علاقے کے خستہ حال سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر دس ارب روپے جاری کرے ،سابق امیر جماعت اسلامی اپر چترال  نے وزیر اعلی کے دورہ اپرچترال کو مکمل طور پر ناکام قرار دے کر پی ٹی آئی چترال کے قائدین کو اسکا زمہ دار ٹہرایا جنہوں نے معزز مہمان کا روایتی پرتپاک استقبال اور مسائل کو مفصل اور جامع انداز میں پیش کرنے کی بجاے انتہائی غیر زمہ داری کا مظاہرہ کیا،جسے دیکھ کر وزیر اعلی صاحب نے عوامی جلسے کو پارٹی میٹنگ سمجھ کر نصیحتین شروع کی،سماجی کارکن اور بزرگ سیاسی رہنما چیرمین دردانہ شاہ نے بدانتظامی پر پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوے کہا کہ انکی غیرسنجیدہ حرکتوں کی وجہ سے آج کا جلسہ ناکام ہوگیا اور وزیراعلی نے بعیر کسی میگا پرجیکٹ کے اعلان کرنے کی بجاے قومی معاملات پر گفتگو کر کے واپس چلا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔