جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین کے زیر اہتمام سات روزہ”فہم قرآن کلاس“ کی روح پرور اختتامی تقریب اور اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر

چترال (فخرعالم) جماعت اسلامی کے شعبہ فہم دین کے زیر اہتمام ‘فہم قرآن کلاس ”سات روز تک چترال پولو گراونڈ میں جاری رہنے کے بعد اتوار کے روز روح پرور اختتامی تقریب اور اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں ملک کی سلامتی استحکام اور کشمیر بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جس کے دوران فرزندان توحید نے دعا کے لئے ہاتھ بلند کرتے ہوئے رو رو کردعا مانگنے سے رقت امیز منظر پیش آئی۔ معروف مبلغ اور عالم دین مولانا محمد اسماعیل نے ایک ہفتے کی اس کلاس میں قرآن پاک کے مختلف موضوعات پر ہر روز صبح نماز فجر کے بعد ڈیڑھ گھنٹے پر محیط لیکچر دیتے رہے جس میں چترال شہر اور مضافاتی علاقوں سے سینکڑوں مردو خواتین نے باقاعدگی سے شرکت کی جبکہ اختتامی دن شرکاء کی تعداد دس ہزار سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔