fbpx

ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے زیر انتظام کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ریلی کا اہتمام

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) گذشتہ روزضلعی انتظامیہ اپرچترال کے زیر انتظام بونی میں کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپرچترال معظم خان کررہے تھے۔ریلی میں سرکاری اورغیرسرکاری سکولوں کے اساتذہ،طلباء، تاجر برادری اوردیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور ہم بھارت کے قبضہ سے کشمیر کو آزاد کروا کر دم لیں گے بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم و جبر مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اُنہوں نے مودی سرکار کو آگاہ کرتے ہوہے کہا کہ وہ اپنی فوج کو کشمیر سے فوری واپس بلالے اگر کشمیری عوام پر ظلم و ستم نہ روکا گیا تو بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔ ہرچترالی کشمیریوں کی آزادی کے لیے اپنے جانوں کا نذرانہ تک دینے کو تیار ہے بھارت ہوش کے ناخن لے اور فوری طورپر کشمیر سے نکل جائے ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق