چترال پولیس کی جانب سے 9دسمبر عالمی انسداد بد عنوانی کے حوالے سے واک اورتقریب کا اہتمام

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) 9 دسمبر کو چترال پولیس لاین میں عالمی انسداد بد عنوانی کا دن منایا گیا جس میں ڈی پی اؤ چترال کے علاوہ کثیر تعداد میں پولیس آفسران نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا۔9 دسمبر عالمی انسداد بد عنوانی کے موضوع پر ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض خان نے تفصیلی روشنی ڈالی اور اپنے تقریر میں چترال پولیس کی ایمانداری کو سراہا اور کہا کہ چترال پولیس کے خلاف ابھی تک میرے سامنے کرپشن کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، اُنہوں نے زور دیا کہ چترال پولیس اسی طرح ڈیوٹی کی انجام دہی میں اپنا کردار ادا کریں، چترال پولیس ایک مثالی پولیس ہے چترال کی عوام چترال پولیس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ تقریب کے بعد واک کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پولیس آفسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔