مسلم لیگ ن چترال معروف سیاسی ورکر ارشادمکرر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے،فوری رہا کیا جائے۔محمد کوثر ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)صدر مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما ارشاد مکرر کی گرفتاری قابل مذمت فعل ہے۔ کسی بھی ایشو پر عوام کی اگاہی نہایت ضروری ہوتاہے اور ایک سیاسی ورکر کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس پر آواز اٹھائے۔کرونا وائرس کے خدشے میں سوشل میڈیا کے ذریعے سوئے ہوئے بااختیار لوگوں کو بیدار کرکے ایک قابل تعریف کام ہے۔اب حقائق کی چھان بین حکومت کا کام ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اب اگر ایسے اطلاعات سے عوام کو خبردار کرنا غلط ہے تو پھر سرکار کسی بھی معاملے پر عوام سے تعاون بھی نہ مانگے۔ارشاد مکرر نے ایسا کونسا گناہ کیا تھا کہ اس کی آزادی ہی سلب کر لی گئی۔مسلم لیگ ن چترال معروف سیاسی ورکر ارشادمکرر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہے اور انکی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتا ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔