چترال،بکامک میں گجربرادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال شہر کے نواحی گاؤں بکامک میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو پھانسی دے کر موت کی نیند سلادیا جبکہ ایک شخص کو کلہاڑی سے وارکرکے زخمی کردیا۔ چترال پولیس کے مطابق گجر برادری سے تعلق رکھنے والے بکامک کی رہائشی عبدالجلیل ولد علی محمد نے ناجائز تعلق کے شبہ میں اپنی بیوی کو گھر کے مویشی خانے میں لے جاکر پھانسی دے کر قتل کردیا جبکہ گاؤں ہی کے رہایشی اول خان کے سرپرکلہاڑی سے وارکردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 302,324اور 311کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ دائرکرکے انہیں گرفتار کردیا ہے۔ دریں اثناء مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کے بعد گاؤں کے قبرستان میں دفن کیا گیا جوکہ تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔