تازہ ترین

چترال: طلبہ کے لیے مالیاتی خواندگی سیشن، نیشنل بینک و اسٹیٹ بینک کا مشترکہ اقدام

چترال (چترال ایکسپریس) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے خصوصی انیشے ٹو کے تحت نیشنل بینک آف پاکستان چترال کے تعاون سے گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و طالبات کے لیے ”نیشنل فنانشل لٹریسی اور بینکنگ” کے عنوان پر ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے نیشنل بنک آف پاکستان چترال کے منیجر اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ عدنان زین العابدین نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 20 جنوری 2012 کو ملک کا پہلا ”نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام” (NFLP) شروع کیا تھا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد مالیاتی تعلیم کو عام کر کے ملک میں جامع معاشی ترقی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ پروگرام کے تحت مرحلہ وار تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کر کے متوسط طبقے کے گھرانوں اور نوجوان نسل کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

نیشنل بنک آف پا کستان کے منیجر اپریشن ماجد خان اور اعتماد اسلامی برانچ کے منیجر محمد شریف نے اس موقع پر بینکنگ کے حوالے سے مالیاتی خواندگی کے وسیع موضوعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیشنل بینک کی جانب سے مختلف پراڈکٹس اور خدمات کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔ کالج کے طلباء و طالبات نے سیشن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سوال و جواب کے سیشن کے دوران بینکنگ کے پیچیدہ امور پر سوالات کیے۔

پروگرام کے اختتام پر کالج کے پرنسپل، پروفیسر صاحب الدین نے اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کے لیے مالیاتی معاملات کی سمجھ بوجھ انتہائی ضروری ہے اور اس طرح کے سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO